بنگلورو : کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بومئی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، “کانگریس صدر سونیا گاندھی آدھا کلومیٹر پیدل چل کر واپس آئیں۔ کوئی مسئلہ نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اس یاترا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا ریاست میں کوئی اثر پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں بومئی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کی ریلیاں اور اس کے لیڈروں کے ریاست گیر دورے کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا جواب نہیں ہیں اور پارٹی نے دراصل اس سے بہت پہلے ریلیاں نکالی ہیں۔ یہ سب پہلے سے منصوبہ بند ہے ۔