وزیراعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت ہمارا مقصد ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانا ہے اور یہاں ایک جدید فوجی صنعت کو ترقی دینا ہے مسٹر مودی نے یہ بات وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو وجےدشمی کے موقع پر سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لیے وقف کرنے کے لیے منعقدہ ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور دفاعی صنعت ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔