بھارت رتن ایم جی آر کے 106 ویں یوم پیدائش پر خراج

   

چنئی: اے آئی اے ڈی ایم کے کے بانی اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی بھارت رتن ایم جی رام چندرن (ایم جی آر) کو آج ریاست بھر میں ان کی 106 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ، ریاستی وزیر نے شہر کے تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس میں ایم جی آر کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور ان کی آرائشی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے عبوری جنرل سکریٹری اور سابق زیر اعلی ای پلانی سوامی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ایم جی آر کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور ان کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ قبل ازیں مسٹر پلانی سوامی نے سٹی کیمپ آفس میں ایم جی آر کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی دفتر پہنچی۔