بھارت رنگ مہوتسو میں سینکڑوں ڈرامے پیش ہوں گے

   

نئی دہلی: نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے زیر اہتمام ’بھارت رنگ مہوتسو‘، ملک میں تھیٹر آرٹس اور سائنس کے سب سے بڑے ادارے ، اس سال یکم فروری سے 21 فبروری تک چلے گا۔ اس کی افتتاحی تقریب ممبئی میں اور اختتامی تقریب دہلی میں ہوگی۔ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ 25 ویں بھارت رنگ مہوتسو میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 158 سے زائد ڈرامے دہلی سمیت ملک کے 15 شہروں میں اسٹیج کئے جائیں گے ۔این ایس ڈی کے ڈائریکٹر چترنجن ترپاٹھی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارت رنگ مہوتسو کے دوران ممبئی، پونے ، بھوج، وجئے واڑہ، جودھ پور، ڈبرو گڑھ، بھونیشور، پٹنہ، رام نگر، سری نگر، وارانسی، بنگلورو، گنگٹوک، اگرتلہ اور دہلی میں ڈرامے پیش کرنے کی تیاریاں کی گئیں ہیں۔ اس دوران تھیٹر آرٹ سے متعلق موضوعات پر ورکشاپس، مباحثے اور کلاسز کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ بھارت رنگ مہوتسو کا افتتاح یکم فبروری کو ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں کیا جائیگا۔