بھارت میں اومیکران کے لیے خصوصی ویکسین تیار کی جا رہی ہے: ادار پونا والا

   

نئی دہلی: سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نووایکس کے ساتھ اومیکرون ویرینٹ ویکسین پر کام کر رہا ہے۔ ادارے کے سربراہ ادار پونا والا نے این ڈی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ بھارت میں اومیکران ویریئنٹ کے لیے ایک خصوصی ویکسین تیار کی جا رہی ہے، اس سال کے آخر تک آجانے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین خاص طور پر اومیکرون کے Ba5 ذیلی ورژن کے لیے ہے۔ جس کے لیے برطانیہ نے جدید ترین ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین اومیکرون مختلف قسم کے ساتھ ساتھ وائرس کی اصل شکل کے لیے بھی موثر ہے۔