بھاری بارش کی پیش قیاسی کے بعد پنجاب ہائی الرٹ پر

,

   

چندی گڑھ۔ ریاست میں اگلے 48سے 72گھنٹوں کے دوران بھاری بارش کی پیش قیاسی کے بعد چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے جمعہ کی شب ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے اور تمام ڈپٹی کمشنروں کو حالات پر قریب سے نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ بکھارا بیس مینجمنٹ بورڈ نے بھی بھاکر ڈیم میں زائد پانی جمع ہوجانے کی وجہہ سے سیلاب کی گیٹوں کو کھول دیاہے‘

جس کی وجہہ سے ریاست کی ندیوں میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ سمکیات کی جانب سے دی گئی وراننگ کے پیش نظر امریندر سنگھ نے ڈپٹی کمشنران سے استفسار کیاہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تمام تیاری کرلیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے استفسار کیاہے کہ وہ حسب ضرورت ہر قسم کی راحت او ربازآبادکاری کے لئے ایکشن پلان بھی تیار رکھیں۔

ریاست میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر مذکورہ عہدیدارو ں سے یہ بھی استفسار کیاگیاہے کہ وہ اپنے کوارٹرس نہ چ