بھنسالی اپنی بھانجی شرمن کے ساتھ تمل ہٹ کا ہندی ری میک بنائیں گے

   

رومانی فلموں کے کامیاب ہندی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی بھانجی شرمن سہگل کو لے کر تمل کی سوپر ہٹ فلم سیون جی رینبو کالونی کا ہندی ری میک بنائیں گے۔ شرمن جو بھنسالی کی بہن ایڈیٹر ڈائرکٹر بیلا سہگل کی دختر ہیں۔ اس فلم کے ذریعہ ہندی فلموں میں ڈبیو کریں گی۔ تمل کی سیون جی رینبو جو ایک لو اسٹوری فلم ہوگی۔ باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی۔ اسے اس سے قبل سیون جی برندوان کے ٹائیٹل سے تلگو میں بھی بنایا گیا تھا اور یہ فلم ’’اڈیہ، بنگالی اور کنڑا میں بھی کامیاب قرار دی گئی تھی۔ اس فلم کو مرہٹی فلم ’’ٹنگیا‘‘ اور ’’دیکھا انڈیا سرکس‘‘ کے ایوارڈ یافتہ ڈائرکٹر منگیش ہاڈ اوالے ڈائرکٹ کریں گے۔ یہ فلم ٹی سیریز کے بینر پر بنائی جائے گی جس میں شرمن سہگل کے مقابل جاوید جعفری کے فرزند میزان جعفری مرکزی کردار میں ہوں گے یہ ان کی بھی پہلی فلم ہوگی۔

مشہور ریسلر کھلی کا تلگو فلموں
میں داخلہ
مشہور ریسلر دلیپ سنگھ رانا جنہیں لوگ کھلی کے نام سے جانتے ہیں۔ اب تلگو فلم ’’نریندرا‘‘ کے ذریعہ فلموں میں داخلہ لینے جارہے ہیں۔ اس فلم کو جینت سی پرانجی ڈائرکٹ کریں گے۔ پی تھرسلیبریٹی نلیش ایٹی اور ایزابیل اس میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں 7 فٹ ریسلر کھلی کا اہم کردار ہوگا۔ واضح رہے کہ کھلی نے اس سے قبل چند ہالی ووڈ فلموں کے علاوہ چند ٹی وی سیریلس بھی کئے ہیں۔ کھلی نے مشہور ٹی وی شو بگ باس ریالٹی شو سیزن 4 میں بھی حصہ لیا تھا۔ یہ فلم باکسنگ بیک ڈراپ پر بنائی جائے گی جس کے کچھ حصے پاکستان میں بھی شوٹ کئے جائیں گے۔