بھوانی نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ18 روڈی شیٹرس کو انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں ساوتھ زون پولیس کی جانب سے بھوانی نگر حدود کارڈن سرچ آپریشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شام 6 تا رات 7:45 بجے جاری رہے اس آپریشن میں 100 پولیس ملازمین شامل تھے۔ اس موقع پر 18 روڈی شیٹرس کو ڈی سی پی ساوتھ زون گجاراؤ بھوپال نے انتباہ دیا اور غیرسماجی سرگرمیوں سے دور رہنے کیلئے انہیں پابند کیا۔ اس کارڈن سرچ میں جو سالم چوک سے جاری رہا، 50 موٹر سیکلوں کو پولیس نے ضبط کرلیا جن کے دستاویزات نہیں تھے۔ اس آپریشن میں اے سی پی سنتوش نگر، شرما اور بھوانی نگر انسپکٹر امجد علی و دیگر موجود تھے۔