بھوتوں پر پہلی تھری ڈی فلم ’’لیزا‘‘ کی اگلے ماہ ریلیز

   

بھوت پریت کی فلموں کا ہمیشہ اپنا کریز رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب ایسی فلموں کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں ڈر پیدا ہوتا تھا، لیکن وقفہ وقفہ بھوتوں کو نئے انداز میں پیش کیا گیا۔ نئے زونز میں بنی فلموں میں بھوتوں کو کبھی ہیرو کی مدد کرنے کے لئے ویلن سے لڑتے ہوئے تو کبھی کامیڈی کرتے ہوئے دکھایا گیا جس سے شائقین بھوتوں کو پسند بھی کرنے لگے۔ اب تو ایک نیا زونز آچکا ہے ہارر اڈلٹ کامیڈی بھوت کو اب ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لئے ڈائرکٹر راجو وشواناتھ بھی تیار ہیں۔ پہلی بار ہندوستان میں تھری ڈی بھوتنی کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ساوتھ کی اداکارہ انجلی کی جانب سے بنائی گئی فلم ’’’’لیزا‘‘ تلگو کے علاوہ تمل میں ایک ساتھ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ فلم تھری ڈی میں ہے۔