بھول بھولیاں 3 میں ترپتی کی آمد

   

ممبئی ۔ فلم بھول بھولیاں کے دونوں حصوں کے لیے شائقین کی محبت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میکرز نے بھول بھولیاں3 بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے اسٹا کاسٹ میں کارتک آریان اور ودیا بالن کے ناموں کی تصدیق پہلے ہی کر دی گئی تھی۔ اب خاتون کردارکے نام پر بھی مہر لگ گئی ہے۔ سب سے پہلے کارتک آرین نے ترپتی کی ایک ادھوری تصویر شائع کی اور کچھ دیر بعد انہوں نے مکمل تصویر شائع کرکے لوگوں کے تاثرات کو حقیقت میں بدل دیا۔ سب سے پہلے کارتک نے انسٹاگرام پر مرکزی اداکارہ کی نامکمل تصویر شائع کی۔ کارتک نے کیپشن میں لکھا- اس بھول بلییاں کو حل کرو… بھول بھولیاں پراسرار لڑکی، بھول بھولیاں 3، دیوالی 2024۔ اس پوسٹ پر مداحوں کے تبصرے آنے لگے، زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ یہ نامکمل تصویر اینیمل کی شہرت یافتہ اداکارہ ترپتی ڈمری کی ہے۔ کچھ وقت کے بعد کارتک نے خود ہی ترپتی کی مکمل تصویر شائع کرکے فلم میں ان کی آمد کی تصدیق کردی۔ ترپتی ڈمری گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم اینیمل میں نظر آئی تھیں۔ فلم کرنے کے بعد انہیں بہت پیار ملا اور ان کی قسمت چمکی انہیں راتوں رات لاکھوں فالوورز مل گئے۔ لوگ انہیں نیشنل کرش بھی کہنے لگے۔ اب ان کی آمد کارتک آرین کی فلم بھول بھولیاں 3 میں بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے فلم میں کیرا اڈوانی کی جگہ لی ہے جو2022 میں بھول بھولیاں2 میں نظر آئی تھیں۔