والدین کی اجازت کے بغیر مسلم طلبہ کو لے جایا گیا، کل جماعتی مسلم قائدین کی نوڈل آفیسر سے نمائندگی، کارروائی کا مطالبہ
بھونگیر 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج کل جماعتی مسلم قائدین کی جانب سے انٹرمیڈیٹ نوڈل آفیسر رمنی سے ملاقات کرتے ہوئے۔بی جے پی وآر ایس ایس کی جانب سے بھونگیر میں مقامی سائی فنکشن ہال میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس اجلاس میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو ان کے والدین اور سرپرستوں کی بغیر اجازت لے جایا گیا۔اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی گئی۔اس موقع پر کل جماعتی مسلم قائدین سابق رکن بلدیہ لئیق احمد،ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاون صدر کاظم احمد،کانگریس پارٹی اقلیتی سیل ضلع صدر مظہرببلو بی سی سنگم ضلع صدر راجو نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کی جانب سے کل جمعرات کو سائی فنکشن ہال میں نظام دور حکومت کے خلاف طلبہ میں شعوربیداری اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں انٹروڈگری کے طلبہ کو محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی اجازت کے بغیر اجلاس میں لیجایا گیا۔جوکہ قواعد کے خلاف ہے۔قائدین نے کہا کہ اس اجلاس میں نظام دور حکومت سے متعلق اشتعال انگیزی کی گئی۔اور طلبہ میں نظام دور حکومت سے متعلق زہراگلاگیا۔قائدین نے کہا کہ اے بی وی پی کے کارکنوں نے اس اجلاس میں مسلم طلبہ وطالبات کو بھی لے گئے۔اجلاس جوکہ صبح 10 بجے تا شام 4 تک اجلاس جاری رہا جس میں آر ایس ایس کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے نظام دور حکومت کے خلاف بیان کیا۔قائدین نے کہا کہ طلبہ کو صرف تعلیمی معلومات اور تعلیمی سمینار کے اجلاسوں میں ہی بھیجنے کیلئے کالج ذمہ داروں کو احکامات جاری کرنے کامطالبہ کیا۔اسی طرح کل کے اجلاس میں طلبہ کو بھیجنے والے کالج ذمہ داران پر کاروائی کامطالبہ کیا۔اس موقع پر قائدین بابا،امتیاز،اور دیگرموجود تھے۔