بھونگیر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیرمیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ضلع لائبریری چیرمین امریندرگوڈ،صدرنشین بلدیہ انجنیلو،زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین راجندرریڈی،بی آر ایس پارٹی ٹاون صدرکرن کمار،معاون اراکین بلدیہ سید احمد افضل،اقبال چودھری،تحصیلدار وینکٹ ریڈی،بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاون صدرکاظم احمد نے شرکت کی۔ قائدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تمام طبقات کے افراد چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت سے مطمئن ہے۔ اس موقع پر قائدین شریف ، امیرالدین ، شادی خانہ چیرمین اسمعیل،امتیاز،احمد،امین،محکمہ اقلیتی بہبود ضلع آفیسر یادیا،ماجد،فاضل،اور دیگرموجود تھے۔