بھونگیر میں مسلم جے اے سی کا احتجاج

   

بھونگیر ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مقامی پرنس چوارہے پر منی پور اور ہریانہ میں ہورہے تشدد اور مظالم کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مسلم قائدین وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی ضلع صدر محمد اطہر،نمائندہ کونسلر صلاح الدین،کانگریس پارٹی لیڈر محمد عابد علی،مظہر،نے کہا کہ منی پور، اور ہریانہ ریاستوں میں فرقہ پرستوں طاقتوں نے مسلمانوں اور عیسائی طبقات کی عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ان املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے ان پر ظلم وبربریت کاننگا ناچ رچا جارہا ہے۔لیکن وہاں کی ریاستی حکومتیں اور مرکز کی بی جے پی حکومت فسادات کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ہریانہ ریاست کے میوت علاقے میں مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جارہا ہے۔اور انہیں گھر سے بے گھر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم نریندرمودی،امیت شاہ کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔اس موقع پر قائدین استیاق،واحد،مجاہد،شجاع الدین،اسٹالین،اویس چشتی،اور دیگرموجود تھے۔