بھوپال۔ ایک 20سالہ عورت کے پیٹ سے 16کے جی کی رسولی نکالی گئی۔

,

   

بھوپال۔اتوار کے روز6گھنٹوں تک چلنے والی سرجری کے بعد بھوپال کے ایک خانگی اسپتال کے ڈاکٹرس نے ایک 20سالہ عورت کے پیٹ سے 16کیلو گرام کا رسولی نکالی ہے۔

اسپتال کے منیجر دیویندر چندولیا نے کہاکہ یہ ایک بڑی رسولی تھی جس کی کامیابی کے ساتھ سرجری کی گئی ہے۔ عورت کی حالات مستحکم ہے۔

چندولی نے اے این ائی کو بتایاکہ”دو دن قبل وہ راج گڑھ سے ائی تھیں اور اس کی رسولی بہت بڑی تھی۔اس کوچلنے او رکھانے میں مسئلہ تھا۔

اس کی رسولی کافی بڑی تھی۔مذکورہ عورت کا وزن48کیلوگرام ہے رسولی کا وزن16کے جی تھا۔

یہ ایک بڑی سرجری تھی“۔انہوں نے کہاکہ ”اگر وقت پر رسولی نہیں نکالی جاتی تو عورت کا بچنا مشکل تھا۔

مذکورہ سرجری 6گھنٹوں تک جاری رہی۔ اب وہ خطرے سے باہر ہے“