بھوپال : ایک ایک ہفتہ غسل نہ کرنے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا ۔

,

   

بھوپال (مدھیہ پردیش ) : ایک ۲۳؍سالہ خاتون نے فیملی کورٹ سے طلاق کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کاالزام ہے کہ ان کا شوہر سات آٹھ دن تک پانی نہیں نہاتا ہے او راپنی داڑھی بھی بڑھا لیتا ہے جس سے اس کے جسم سے گندی بدبو آتی ہے۔ ان کی شادی پچھلے سال ہی ہوئی ہے ۔ اس خاتون نے بھوپال فیملی کورٹ میں طلاق کی مانگ کیلئے اپیل دائر کی تھی ۔ بھوپال فیملی کورٹ جج آر این چند نے انہیں حکم دیا کہ وہ چھ مہینہ تک الگ رہیں ۔

مذکورہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کے شوہر سات آٹھ دن تک پانی نہیں نہاتے ہیں ۔ کورٹ کونسلر شیل اوستھی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون اب اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے ۔ خاتون کا تعلق بھوپال کے باری گڑھ سے ہے ۔ مسٹر اوستھی نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر سے غسل کرنے کو کہتی ہے تو وہ انکار کردیتا ہے او راپنی جسم کی بد بو چھپانے کیلئے پرفیوم کا استعمال کرتا ہے۔

مسٹر اوستھی نے کہا کہ اس آدمی کا تعلق سندھی تعلق سے ہے او ریہاں ایک دکان چلاتا ہے او رخاتون برہمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عورت کو اس کے گھر والے شادی سے پہلے اس کو روکے تھے کہ وہ اس سے شادی نہ کریں لیکن اس نے نہیں مانی او ر شادی کرلی ۔