بھکتی تحریک اور سنگھ کے نظریات نے ہماری ثقافت کو بچایا

   

ناگپور : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان صدیوں سے غیر ملکی حملہ آوروں کی یلغار کا سامنا کرتا رہا ہے ، جنہوں نے ملک کی تہذیب اور ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی بھی ہندوستانیت کے بنیادی احساس کو ختم نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی تحریکوں نے ثقافت کے تحفظ اور اس کی بقا میں اہم کردار ادا کیا، جن میں بھکتی تحریک نمایاں رہی، جس نے ہندوستان کے جذبات اور روایات کو ہمیشہ زندہ رکھا۔ مودی نے کہا کہ غیر ملکی تسلط کے بعد سوامی وویکانند نے نوجوانوں میں قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا، جبکہ ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی بنیاد رکھی، جب ملک میں تحریک آزادی عروج پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ سو سال قبل ڈاکٹر ہیڈگیوار اور گروجی گولوالکر نے جو بیج بویا تھا، وہ آج ایک عظیم برگد کے درخت کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔