بھگوت گیتا سرٹیفکیٹ کورس میں لازمی رجسٹریشن پر اعتراض

   

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی کے رامانوجن کالج میں بھگوت گیتا سرٹیفکیٹ کورس چل رہا ہے جس پر اب تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ دراڈل دہلی یونیورسٹی کے ڈیموکریٹک ٹیچرس فرنٹ (ڈی ٹی ایف) نے اس سرٹیفکیٹ کورس میں لازمی رجسٹریشن پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ تنظیم سے جڑے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ بھگوت گیتا سرٹیفکیٹ کورس میں تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کی لازمی موجودگی اور رجسٹریشن کے حکم کو واپس لیا جائے۔قابل ذکر ہے کہ ڈی ٹی ایف بایاں محاذ سے جڑی اساتذہ کی تنظیم ہے۔ اس کی صدر نندیتا نارائن اور سکریٹری ڈاکٹر آبھا دیو حبیب نے بھگوت گیتا سرٹیفکیٹ کورس میں ملازمین کے لازمی رجسٹریشن پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔