نئی دہلی۔بھگوڑا ہیرا کاروباری مہل چوکسی‘ جو حال ہی میں انٹیگا اور باربوڈاسے فرار ہوا تھا‘ پڑوس کے ڈومانیکا میں انٹرپول کے یلونوٹس کے بعد پکڑا گیاجوچوکسی کے خلاف جاری کیاگیاتھا‘مقامی ذرائع ابلاغ نے چہارشنبہ کے روز یہ جانکاری دی ہے۔
پولیس نے ڈومانیکا میں منگل کی رات (مقامی وقت) کے مطابق منگل کے روز چوکسی کو انٹرپول یلونوٹس انٹیگا اور بار بوڈا کی جانب سے جاری کرنے کے بعد گرفتار کرلیاہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انٹیگا اور بار بوڈا کی شاہی پولیس فورس کو اس کی حوالگی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
انٹیگا نیوز روم کا کہنا ہے کہ چوکسی انٹیگا اور باربوڈا میں اس ملک کی شہریت حاصل کرنے کے بعد2018سے رہ رہا ہے۔
انٹرپول کی جانب سے گمشدہ افراد کو پکڑنے کے لئے یلونوٹس جاری کرتا ہے۔پنجاب نیشنل بینک میں 13,500کروڑ کی دھوکہ دہی کے معاملے میں مطلوب چوکسی کو اتوار کے روز آخری مرتبہ انٹیگا او رباربوڈا میں اپنی کار میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔
اس کی کار دستیاب ہونے کے بعد چوکسی کے عملے نے جانکاری دی تھی کہ وہ لاپتہ ہیں۔ مذکورہ کاروباری کے وکیل وجئے اگروال نے اتوار کے روز سے چوکسی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
انٹیگا اور باربوڈا پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کو اٹھائے جانے کے بعدجزیرہ نما ملک میں چوکسی کے لاپتہ ہونے کی خبر کے ہنگامہ کھڑا کردیاتھا۔
اپوزیشن کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم گاسٹن بروانی نے کہاتھا کہ ا ن کی ماتحتین ہندوستانی حکومت‘ پڑوسی مالک اور انٹرنیشنل پولیس تنظیموں کے ساتھ”اشتراک“ کئے ہوئے ہیں تاکہ چوکسی کہاں ہیں اس کے متعلق جانکاری حاصل کی جاسکے۔
انہوں نے کہاتھا کہ”ان کے گھر سے کسی نے چوکسی کے لاپتہ ہونے کا اشارہ کیاتھا۔ اس کے بعد سے انٹیگا او رباربوڈا کے شاہی دستے سرگرم ہوگئے او رایک بیان جاری کیاتھا۔ مذکورہ بیان کو انٹرپول سے بھی شیئر کیاگیاہے“۔
چوکسی اور اس کے بھانجہ نیراؤمودی نے دھوکے سے پنجاب نیشنل بینک کو13500کروڑ کا چونا لگاکرہندوستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔باربار عدالتوں سے ضمانت دینے سے انکار کے بعدمودی لندن کی جیل میں بند اپنی حوالگی کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔
جنوری2018کے پہلے ہفتہ میں ہندوستان سے فرار ہونے سے قبل 2017میں چوکسی نے انٹیگا او رباربوڈا کی شہریت حاصل کرلی تھی۔
ا سکے بعد یہ اسکام منظرعام پر آیاہے۔ دونوں سی بی ائی جانچ کا سامنا کررہے ہیں۔