بھیانک آتشزدگی ، ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک

   

فیروزآباد : اترپردیش کے فیروزآباد میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فیروزآباد میں فرنیچر کی دکان میں منگل کی درمیانی شب آگ لگ گئی۔ ایک خاندان اسی عمارت کی پہلی منزل پر رہتا ہے۔ جیسے ہی آگ پہلی منزل تک پھیل گئی محوخواب خاندان کے 6 افراد زندہ جل گ ئے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے اور ایک ضعیف شخص بھی شامل ہے۔ 18 فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے آتشزدگی کے واقعہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔ لواحقین کیلئے دو ، دو لاکھ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔