بھینسہ 14/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع دیگاؤں میں محکمہ صحت ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او بھینسہ ڈاکٹر ادریس غوری کی نگرانی میں ہیلت میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس کا افتتاح سوریم ریڈی سابقہ زیڈ پی ٹی سی نے کیا اس ہیلت میلہ میں حاملہ خواتین ، معصوم بچوں اور دیگر افراد کے مختلف امراض جس میں کینسر ، بی پی ، شوگر کی جانچ کرتے ہوئے علحدہ علحدہ تشخیصی کاونٹر قائم کئے گئے تھے ۔ اس دوران خواتین میں نارمل زچگی سے متعلق شعور بیدار کیا گیا اس ہیلت میلہ میں ڈاکٹر سریکانتھ جادھو ، ڈاکٹر متین اللہ کے علاوہ اربن ایچ ای او کلیم الدین ، رورل ایچ ای او عبدالسلیم ، ایچ او سومناتھ ، ایچ ایس امتیاز ، ڈاکٹر واصف قمر ، سید مجاہد و دیگر نے طبی خدمات انجام دیتے ہوئے مختلف امراض کی جانچ کیلئے کئی افراد سے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے آن لائن ضلع مستقر سرکاری دواخانہ کو روانہ کردیا گیا۔
بی آر ایس کا قیام خوش آئند: شیخ فرید
ظہیرآباد 14/ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈیویژنل ریلوے یوزرس کنسلٹیٹیو کمیٹی ممبر وسینئر ٹی آر ایس لیڈر شیخ فرید نے سربراہ بھارت راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے بھارت راشٹرا سمیتی کے قیام کو ملک کی عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بی آر ایس کے قیام کا مقصد صرف اور صرف ملک کی سالمیت کو باقی رکھنا ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے اب تک ان کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے ۔ آٹھ سال کی کامیاب حکمرانی کے بعد مرکزی سطح پر ترقی کا جو خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ اس کو پْر کرنا ان کا مقصد ہے –