بھینسہ میں بینک سے قرض وصولی سے متعلق13 ڈسمبرکو شعور بیداری کانفرنس

   

بھینسہ 7ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی صنعتی مرکز جنرل مینیجر نرسمہا ریڈی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھینسہ ڈیویڑن کے خواہشمند تاجرین اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے مختلف بینکوں سے قرضہ جات کی وصولی کے طریقے سے متعلق شعور بیداری کانفرنس کا انعقاد بروز منگل 13ڈسمبر کو صبح 10:30 بجے بھینسہ منڈل پرجا پریشد دفتر میں عمل میں لایا جارہا ہے انھوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریز پالیسی ، پرائم منسٹر روزگار اسکیم اور تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ پروسیسنگ پالیسی سے متعلق شعور بیدار کیا جا?یگا جس میں ڈی آر ڈی او لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے وی آئی سی ، ریجنل آفیسر کے وی آئی بی اور مختلف بینکوں کے منیجرس شرکت کرینگے ۔