بھینسہ میں 73 کا ٹسٹ ،12 افراد کورونا سے متاثر

   

بھینسہ۔8بھینسہ شہراور ڈیویزن میں کوروناکاسلسلہ جاری ہے اورآئے دن مثبت کیسوں میں زبردست اضافہ ہوتاجارہاہے۔گورنمنٹ ایریاہاسپٹل بھینسہ میں(73)افرادکا ٹیسٹ کیاگیاجس میں بھینسہ شہرکے ہی(12)افرادکورونامثبت پائے گئے جبکہ مہاگاؤں پرائمری ہیلتھ سنٹرپر(18)افرادکاٹیسٹ کیاگیاجس میں موضع پینڈپلی اورموضع کوتل گاؤں کاایک ،ایک فردکورونا مثبت پایاگیا۔ تمام مثبت افراد کوہوم کورنٹائن کردیاگیا۔