بھینسہ : کانگریس امیدوار کی اقلیتی قائدین سے ملاقات

   

بھینسہ۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل کانگریس پارٹی اقلیتی جنرل سکریٹری ایم اے لطیف کی قیامگاہ واقع مارک ایریا بھینسہ پہنچکر حلقہ اسمبلی مدھول کانگریس پارٹی انتخابی امیدوار بی نارائن راو پٹیل سابقہ رکن اسمبلی نے ملاقات کی اور ایم اے لطیف کو کانگریس پارٹی کی تعلقہ میں کامیابی کے لئے ساتھ ملکر محنت و جدوجہد اور کام کرنے کے لیے مدعو کیا اس موقع پر ایم اے لطیف کے افراد خاندان اور حامیوں جن میں ایم اے وہاب ، سید الیاس ، شیخ نظیر ، اظہر الدین و دیگر کی کثیر تعداد نے نارائن راؤ پٹیل کا گرم جوشی سے والہانہ انداز میں استقبال کرتے ہوئے شالپوشی کی بعدازاں نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی نے ایم اے لطیف کو اپنی قیامگاہ کملا کاٹن فیکٹری لے گئے جہاں شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ ایم اے لطیف کو تہنیت پیش کرتے ہوئے خدمات و کارکردگی کی زبردست ستائش کی اس موقع پر کانگریسی قائدین جن میں شنکر چندرے ، شیخ میراں سابقہ کونسلر ، امیر خان ، سید شاہد ملن ، مقصود خان ، شیخ احد ساحل ، عبدالمقیت گورو ، الماس خان و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی واضح رہیکہ ایم اے لطیف کانگریس پارٹی ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری نے مجوزہ عام اسمبلی انتخابات میں تعلقہ مدہول سے کانگریس پارٹی امیدوار کے لیے گاندھی بھون حیدرآباد میں درخواست داخل کی تھی۔