بہادر پورہ قتل کیس کا معمہ حل ‘ ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /4 جون (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے بہادرپورہ قتل کیس کے معمہ کو حل کرتے ہوئے 5 افراد بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /31 مئی کی شب محمد ساجد خان ، سید صادق ، محمد اظہر ، احمد بن خالد اور کم عمر لڑکے نے کالا پتھر کے ساکن شیخ محمد کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول بری صحبتوں کا شکار تھا اور دو ہفتے قبل اپنے دوست محمد ساجد سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔ اس جھگڑے کا انتقال لینے ساجد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شیخ محمد کو میرعالم ٹینک طلب کیا جہاں پر اس کے جسم پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ مقتول یتیم تھا اور اپنی دادی ممتاز بیگم کے پاس رہتا تھا ۔ اپنا پوترا اچانک لاپتہ ہونے کے نتیجہ میں خاتون نے بہادر پورہ پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی اور پولیس نے اس کا پتہ لگاتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار ، آہنی سلاخ اور ایک گاڑی ضبط کرلی جس کا قتل میں استعمال کیا گیا تھا ۔