بہادر پورہ میں برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سمیر اللہ عرف سمیر جو مز دور شیورام پلی علاقہ کے ساکن شیخ بابو کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ یہ شخص اسد بابا نگر کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر مکان میں کام کررہا تھا ۔ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔