بہادر پورہ میں کار گیاریج میں آتشزدگی،علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں کار گیاریج میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے بموجب میرعالم فلٹر کے قریب واقع ایک کار گیاریج میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہاں پر موجود کچرے میں آگ لگنے کے بعد آگ نے گیاریج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعہ کے بعد بہادر پورہ روڈ پر سنسنی پھیل گئی اور گیاریج کو جلتا ہوا دیکھ کر کئی افراد وہاں جمع ہوگئے۔ چندو لال بارہ دری سے وابستہ ایک فائر انجن کو جائے حادثہ پر طلب کیا گیا اور اندرون چند گھنٹے آگ پر قابو پالیا گیا۔