بہارمیں ایک شخص پر گولی چلائی گئی’پاکستان جانے کے لئے کہاگیا۔ویڈیو

,

   

قدمہ درج کرنے کے بعد پولیس کا مختلف مقامات پر دھاواتاکہ مشتبہ کو نفرت پر مشتمل جرم میں گرفتار کیاجاسکے
بیگوسرائی۔ یہ واقعہ بیگوسرائی کے کمبھی گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سے بی جے پی کے شعلہ بیان مقرر گری راج سنگھ کو فاتح قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے بائیں بازو امیدوار کنہیا کمار کو 450,000سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔

بیگوسرائی ضلع کے ساکن محمد قاسم اتوار کے روز کپڑوں کی صفائی کرنے والے پاؤڈر فروخت کرنے کے لئے اپنے موٹر سیکل پر باہر نکلے تھے جب ایک مقامی نوجوان جس کی شناخت راجیویادو کی حیثیت سے ہوئی ہے کہ ان سے نام پوچھا۔

قاسم نے کہاکہ ”جب میں نے اپنا نام کہاتو اس نے میرے ساتھ بدسلوکی کرنا شروع کردیا او رپوچھنے لگامیں یہاں کیاکررہاہوں“۔ قاسم نے مزیدکہاکہ ”اس نے کہاکہ ’تمہیں تو پاکستان چلے جانا چاہئے‘۔

پھر اس نے مجھ پر گولی چلائی جو میری پیٹھ میں لگی“۔ قاسم کا یہ ویڈیو جس میں اس نے واقعہ کی منظرکشی کی ہے تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔ قاسم نے مزیدبتایا کہ”وہ دوسرے مرتبہ گولی چلانے کے لئے بندوق لوڈ کررہاتھا‘ جب میں نے اس کو دور دھکیلا اور موقع سے بھاگ گیا“۔

قاسم نے کہاکہ موقع پر ہی اس کی موٹر سیکل پڑی ہوئی ہے۔

متاثرہ کے مطابق جب اس پرحملہ کیاجارہاتھاتو کوئی بھی گاؤں والا اس کو بچانے کے لئے نہیں آیا۔ اس نے کہاکہ مقامی سرپنچ سے بھی مدد کی گوہار بے کار ثابت ہوئی۔

بالآخر وہ پولیس سے رجوع ہوا جس نے اس کو اسپتال میں شریک کیا اور مقدمہ بھی درج کیا۔ تاہم پولیس اب تک مفرورملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔متاثرہ شخص کے مطابق ملزم حملے کے وقت حالات نشہ میں تھا۔

پیر کے روز مقامی ضلع سپریڈنٹ اوکاش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش میں دھاوے شروع کردئے ہیں“