بہار۔ بین مذہبی جوڑی کی نعشیں سرکاری دفتر سے دستیاب ہوئیں

,

   

پٹنہ۔ایک نوجوان جوڑی کی نعشیں سرکاری دفتر سے دستیاب ہوئی ہیں‘ ان کی کھونپڑیاں پر گولیوں کے نشان ہے اور ہفتہ کے روز پولیس نے شبہ کیا ہے کہ بین مذہبی عاشق جوڑے کی شادی میں ناکامی کے سبب خودکشی کا معاملہ ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس گوراؤ مانگالا کے مطابق محمد عارف اور ریا عرف ٹوینکل یادو جو آرجے ڈی کے سینئر لیڈر کی بھانجی بھی ہیں کی نعشیں جمعہ کے روز ضلع کے موصل پولیس اسٹیشن علاقے کے صدر بلاک سے دستیاب ہوئے ہیں۔

ایس پی نے کہاکہ 25سالہ یادو جو کچھ وقت کے لئے میڈیکل انٹرنس ٹسٹ کی تیاری کے لئے دہلی سے گھر واپس لوٹی تھیں۔ ان کے پھوپھا وجئے کمار وجے ہیں جو مونگیر کے موجود ہ رکن اسمبلی ہیں۔

آصف کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے جس کے والد سعودی عربیہ میں برسرروزگار ہیں۔ ایس پی نے کہاکہ ”پوچھ تاچھ کے لئے ہم نے دانش نامی نوجوان کو اٹھایا جو آصف کا قریبی دوست تھا۔

تفتیش کے دوران اس نے قبول کیاکہ اس نے ہتھیار آصف کو فراہم کی تھیں‘ جس کا ستعمال یادو کو گولی چلانے کے لئے کیاگیا اور بعد میں آصف نے اس ہتھیار سے خود کو ہلاک کرلیا“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”ہمیں واقعہ میں استعمال ہونے والی پستول‘ موبائیل فونس‘دانش کے پاس سے ملی ہیں‘جس کو ہم نے گرفتار کرلیاہے۔ فارنسک ٹیم کو اس تحقیق میں شامل کیاگیاہے۔ مذکورہ ایس پی نے کہاکہ”اہم وجہہ نوجوان عاشقوں کی خودکشی اس کیس میں عشق میں ناکامی دیکھائی دے رہی ہے“۔