بہار اسمبلی انتخابات2020:تشہیری مہم کے آخری دن نتیش کمار کا بڑا اعلان،یہ میرا آخری الیکشن

,

   

بہار اسمبلی انتخابات2020:تشہیری مہم کے آخری دن نتیش کمار کا بڑا اعلان،یہ میرا آخری الیکشن

 بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی۔جبکہ سبھی سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کیلئے جم کر تشہیری مہم چلا رہی ہیں اس درمیان بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے دھمداہا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 میرا آخری الیکشن ہوگا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آج تشہیری مہم کا آخری دن ہے اور پرسوں ووٹنگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا آخری الیکشن ۔خاتمہ اچھا تو سب کچھ اچھا ۔