سال2015کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے 41میں سے 27سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی مگر اس مرتبہ کانگریس نے 70سیٹوں پر مقابلہ کیا اور17پر جیت حاصل کی ہے
پٹنہ۔ کانگریس جنرل سکریٹری طارق انور نے جمعرات کے روز بہار اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے مظاہرے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ عظیم اتحاد کو اکثریت نہیں مل سکی اس کی وجہہ سب سے قدیم پارٹیکا حالیہ اسمبلی الیکشن میں ”کمزور مظاہرہ“ ہے۔
انور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہمیں سچائی کو بہر کیف تسلیم کرنا ہے۔
کانگریس کے کمزور مظاہرے کی وجہہ سے بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔
بہار میں ایم ائی ایم پارٹی کاداخلہ اچھا اشارہ نہیں ہے“۔ اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انور نے کہاکہ ”آرجے ڈی ا ور دائیں بازو کی طرح ہمارے مظاہرہ ٹھیک نہیں رہا ہے۔ انہوں نے ہم سے اچھا مظاہرہ کیاہے۔
اگر ہم ان کی طرح مظاہرہ کرتے تو بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت تشکیل پاتی تھی۔ بہار کی عوام بھی وہی چاہتی ہے تو ہمیں اپناذہن بدلنا چاہئے“۔انور نے مزید کہاکہ پارٹی کو اس مسلئے پر دوبارہ غو ر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”بہار میں ہمیں اپنی اعلی قیادت‘ اپنے انتخابی امیدواروں اور اپنی ضلع کانگری کمیٹی سے تبادلے خیال کرنا ہوگاتاکہ کسی نتیجے پر پہنچ سکیں“۔
کانگریس لیڈر پی ایل پونیا نے راشٹرایہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے الیکشن میں بہترین مظاہرے کی ستائش کی اور کہاکہ دیگر ساتھیوں نے بھی شاندار مظاہرہ کیا مگر مذکورہ کانگریس پارٹی نے حقیقت میں بہت خراب مظاہرہ کیاہے۔
سال2015کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے 41میں سے 27سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی مگر اس مرتبہ کانگریس نے 70سیٹوں پر مقابلہ کیا اور17پر جیت حاصل کی ہے۔
بہار 2020اسمبلی الیکشن 243سیٹوں پر ہوا جس میں 125برسراقتدار اتحادی پارٹیوں جس کی قیادت چیف منسٹر نتیش کمار کررہے تھے کو ملے اور110مدمقابل گروپ عظیم اتحاد کے حق میں ائے۔
آرجے ڈی75سیٹوں پر جیت کے ساتھ واحد بڑی جماعت کے طورپر ابھر کر سامنے ائی ہے۔مذکورہ لو ک جن شکتی پارٹی نے محض ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے