پٹنہ (بہار): بالی ووڈاداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔ ممبئی پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اداکار کے آبائی وطن بہار کے پورنیا میں انہیں زبردست خراج پیش کیا گیا۔ پورنیا کے ایک سڑک کا نام ”سشانت سنگھ راجپوت روڈ“اور ایک چوک کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔
The HOMETOWN PURNEA of Sushant Singh Rajput❤#SushantInOurHeartsForever @PurneaTimes @Bihar_se_hai
In his MEMORY😍 pic.twitter.com/ouuzGqt3JN— Khushali Priya (@PriyaKhushali) July 9, 2020
اس موقع پر میئر سویتا دیوی نے کہا کہ سشانت سنگھ ایک بہترین اداکار تھے انہیں آسانی سے بھلایا نہیں جاسکتا۔ ہم یہ سڑک کے ان کے نام سے موسوم کرکے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورنیا کے مدھو بانی سے ماتا چوک تک کی روڈ کا نام سشانت سنگھ راجپوت رکھا گیا ہے اور فورڈ کمپنی کے اطراف کے علاقہ کو سشانت سنگھ چوک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ سشانت سنگھ خودکشی کے واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات کروائی جائے۔