بہار سے معصوم کی دل دہلادینے والی تصویر نے سیریائی معصوم کی یاد تازہ کردی

,

   

نئی دہلی۔ بہار سے تعلق رکھنے والے ایک تین ماہ کے معصوم کی دل دہلادینے والی تصویر جو ندی کے کنارے فرش پر پڑی ہوئی ہے نے سیریا کے تین سالہ الان کردی کی یاد تازہ کردی ہے جو 2015میں بحرہ روم میں ڈوب گیاتھا۔

وہیں الین کی موت بحثیت رفیوجی ہوئی تو دوسرے ایک معصوم ارجن کی موت اپنے ہی ملک میں سیلاب کی زد میں اکر ہوئی ہے۔

اس درد ناک تصوئیر ضلع مظفر پور سے ائی ہے جہاں ر ماں رانی اپنے چار بچوں کے ساتھ چہارشنبہ کی صبح باگمتی ندی میں گئے تھے‘ نیوز 18کی خبر کے مطابق وہ ندی کے پانی کے تیز بہاؤ میں آگئے۔

وہیں دیوی اپنے کام میں مصرو ف تھی اور یہ مذکورہ تیزی سے بہتے پانی میں خوفناک طریقے سے بہہ گیا۔اپنے بچے کی جان بچانے کے لئے دیوی اپنے دیگر تین بچوں راجہ‘ جیوتی اور ارجن کے ساتھ پانی میں چھلانگ لگادی۔

مقامی لوگ ان لوگوں کو بچانے کے لئے فور ی موقع پر پہنچے مگر اتفاق کی بات یہ ہے کہ وہ صرف ماں دیوی اور ان کی بیٹی رادھا کوبچا سکے۔

ندی کے کنارے بے جان زندگی پڑی رہنے کی یہ تصویر حقیقت میں کافی دل کو تکلیف دینے والی ثابت ہورہی ہے