سیون کے پارٹی ضلع صدر عارف جمیل کو ڈسمبر میں گولی مار دی گئی تھی۔ ایک اور اے ائی ایم ائی ایم لیڈر عبدالسلام کو بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیر 12فبروری کے روز گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔
سلام جو اے ائی ایم ائی ایم کے ضلع صدر تھے اور انہوں نے 2022نومبر میں گوپال گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ہار گئے تھے ٹرین پکڑنے کے لئے جارہے تھے چار حملہ آور دو موٹر سیکل پر سوار ہوکر ائے او ران پر فائرینگ کی جبکہ وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ موٹر سیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے۔
ڈسمبر 2023کے بعد سے بہار میں اس قسم کا اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کا یہ دوسرا قتل ہے‘ اسو قت پارٹی کے ضلع صدر سیوان عارف جمیل کوگولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔
بہار میں اے ائی ایم ائی ایم لیڈروں کے خلاف تشدد کے واقعات میں بار بار پیش آنے والے واقعات نے علاقے میں سیاسی قائدین کی سکیورٹی اور حفاظت کے متعلق تشویش کا سبب بن رہا ہے۔
اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو ریاست میں نظم ونسق کی صورتحال کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاہے‘مکمل تحقیقات او رمتاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔