پولیس کے موقع پر پہنچے سے قبل ہی اس شخص کی موت ہوگئی
پٹنہ۔ریاست بہار کے ضلع اراریا کے گاؤں بھانی پور کے قریب میں پیش آئے واقعہ میں ہجومی تشدد کا تازہ شکار ایک 50سالہ شخص بنا ہے۔ٹیلی گراف انڈیا کی خبرہے کہ مذکورہ شخص جس کی شناخت محمد صدیقی کے طور پرہوئی مویشی چوری کرنے کے لئے الزام میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایاتھا
پولیس کے بموجب افراد کا ایک گروپ مبینہ طور پر چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں بھانی پور سے گائے‘ بیل اور بھینیس چورا رہا تھا۔ مبینہ طور پر جب گائے اوردیگر جانوروں کی چوری کرتے ہوئے دیکھا تو مقامی لوگوں نے ان کاتعقب شرو ع کردیا۔
صدیقی کو چھوڑ کرتمام موقع سے فرار ہوگئے۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے فوربیس گنج سب ڈیوثرنل پولیس افیسر (ایس ڈی پی او) رام پکار سنگھ نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز رات2بجے کے قریب مقامی لوگوں نے صدیقی کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی صدیقی کی موت ہوگئی تھی۔
حالانکہ اراریا ضلع میں صدیقی کے خلاف چوری کا کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہے‘ سنگھ نے کہاکہ باؤلیاپولیس اسٹیشن میں متاثرہ کے ساتھ ہجومی تشدد کاایک معاملے پہلے سے درج ہے۔
ایک مقدمہ درج کرکے متاثرہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اراریا ضلع پولیس اسپتال کو روانہ کردیاگیاہے۔
ایسا بھی الزام ہے کہ اراریا ضلع ہندوستان نیپال سرحد پر ہے لوگوں میویشوں کی چوری کرکے انپیں نیپال میں فروخت کرتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائے گی اور اس کے مطابق ہی کاروائی کی جائے گی۔