بہار میں دوبارہ لاک ڈاؤن۔ عبادت گاہیں، تعلیمی ادارے، مالس و سنیما گھر بند۔ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے گا: ایڈیشنل چیف سکریٹری

,

   

پٹنہ (بہار): ریاست میں کورونا وائرس کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پیر کے روز 2,500 نئے کیسس سامنے آئے ہیں۔ تاحال ریاست بہار میں کوروناوائرس کیسس کی تعداد جملہ 10,6618 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 ستمبر تک ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی نے بتایا کہ اس مرتبہ لاک ڈاؤن میں سختی برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر تک ریاست میں تمام عبادت گاہیں پہلے ہی کی طرح بند رہیں گی۔ اسکولس، کالجس، نرانسپورٹ خدمات، مال اور تھیٹرس بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رات 10 بجے سے صبح گھروں سے نکلنے کی پابندی رہے گی۔ کنٹینٹمنٹ زونس میں مکمل طریقہ سے سختی برتی جائے گی۔ مسٹر عامر سبحانی نے بتایا کہ عوام کے سماجی فاصلہ کو برقرار نہیں رکھ رہی ہے، سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کو ہجوم دکھائی دے رہا ہے جس کے نتیجہ میں وباء کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ نہیں کیا گیا تو حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔