بہار میں میاں ۔بیوی انتخابی میدان میں

   

نوادہ:بہار میں 28 اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں نوادہ ضلع کی پانچ سیٹوں میں سے نوادہ میں سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی کوشل یادو اور گووند پور سے ان کی رکن اسمبلی اہلیہ پورنما یادو پھر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے سامنے سیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کا چیلنج بھی ہے ۔بہار کی وی آئی پی سیٹوں میں شمار نوادہ سے جنتا دل یونائیٹیڈ نے اس بار بھی سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی کوشل یادو پر بھروسہ کیا ہے۔