بہار: چوتھی شادی کی کوشش، پہلی بیوی نے پٹائی کردی۔ شوہر گرفتار

,

   

بہار: ایک آدمی مقامی کورٹ میں چوتھی شادی کی کوشش کررہا تھا اطلاع ملنے پر پہلی بیوی نے کورٹ میں ہی اس کی زبردست پٹائی کردی۔ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کے مطابق اس آدمی کا نام ممتاز بتایا گیا ہے۔ اس نے بہار کے اراریہ ضلع کی ایک عدالت میں اسی ریاست کے بیٹیاہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک عورت سے شادی کرنے آیا تھا۔ ممتاز پہلے سے ہی تین شادیاں کرچکا تھا۔

اور اب چوتھی شادی کی تیاری کررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پہلی بیوی نے کورٹ پہنچ کر شوہر کی پٹائی کردی۔ پولیس نے بتایا کہ فیس بک پر اس نئی دلہن سے دوستی ہوئی۔ آج ان دونوں کورٹ میں شادی کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔ ممتاز کی پہلی بیوی کے کسی رشتہ دار نے ممتاز کو کورٹ میں ایک اجنبی خاتون کے ساتھ دیکھ کر ممتاز کی پہلی بیوی کو اطلاع دیدی۔ اطلاع ملتے ہی پہلی بیوی نے فورا کورٹ پہنچی ا ور اس کی پٹائی کردی۔ مقامی لوگو ں نے بھی اس آدمی کو زدوکوب کیا۔ مقامی لوگو ں نے پولیس کی گاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے اس ہجوم سے اس آدمی کوبچالیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر پولیس بروقت نہ آتی تو ہجوم اس آدمی کو مارڈالتا تھا۔ دوسری جانب اراریہ پولیس نے اس آدمی اور دلہن کو پولیس اسٹیشن میں رکھا۔

پہلی بیوی نے اس کے خلاف کیس درج کروائی۔ ٹاؤن پولیس کے اسٹیشن افسر اتلیش کمار نے بتایا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں بعد ازاں اس معاملہ میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس نئی دلہن کو بھی پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے او راس کے گھروالوں کو بھی اس کی اطلاع دیدی گئی۔