اویسی کا’سکیولر طنز‘ریاست میں فی الحال برسراقتدار جے ڈی (یو)‘ آر جے ڈی‘ کانگریس اتحاد پر تھا۔
حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ بہار میں ایک’سکیولر‘ حکومت کے اقتدار میں ہندوتوا جرائم میں اضافے پر تبصرہ کیاہے۔اویسی کا’سکیولر طنز‘ریاست میں فی الحال برسراقتدار جے ڈی (یو)‘ آر جے ڈی‘ کانگریس اتحاد پر تھا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”بہار میں ”سکیولر“ حکومت میں ہندوتوا جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
بعض مقاما ت پر پولیس 12سالہ رضوان پر قانونی کاروائی کرتی ہے تو دوسرے مقامات پر ایک شہری کی مدد کرنے کے بجائے اس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور اس کو بھگادیتی ہے۔
یاد و تیجسوی‘ نتیش کمار ٹیم برداران کیا نصیب کو انصاف ملے گا یا پھر افطار پارٹی کی جائے گی؟“۔
سیوان میں 12ستمبر2022کے روز پیش آنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ایک 70سالہ داد ا کے ساتھ 12سالہ رضوان کی گرفتاری کے معاملے اور بیف رکھنے کے شبہ میں حال ہی میں پیش ائے ایک مسلم شخص کے ساتھ ہجومی تشدد کے واقعہ کا اویسی حوالہ د ے رہے تھے۔
ہندو ہجوم بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کے سبب ایک مسلم 47سالہ شخص کی موت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے کی جس پر اپنے بھتیجے کے ساتھ بیف لے کر جانے کا انہوں نے الزام عائد کیا تھا۔ بہار کے چھاپرا ضلع کے رسول پور میں 7مارچ کے روزیہ واقعہ پیش آیاتھا۔
ایک پریس ریلیز میں پولیس نے کہا ہے کہ اس نے تین لوگوں کو گرفتار کیاہے او رباقی ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔
مکتوب میڈیا کے مطابق متوفی نصیب قریشی اور ان کا بھتیجا فیروز قریشی جس وقت گھر واپس لوٹ رہے تھے ان پر 10-15لوگوں نے حملہ کردیا۔