پٹنہ : بہار کے مظفرپور ضلع میں نوڈولس بنانے والی فیکٹری کے بائلر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 6 مزدور ہلاک اور دیگر کئی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا کہ ہفتہ کی رات 10 بجے یہ دھماکہ ہوا جو اتنا شدید تھا کہ 5 کیلو میٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی۔ دھماکہ کے باعث متصل فلورمل پوری طرح تباہ ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے ورثا سے اظہارتعزیت کیا۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جن میں چار کو ابتدائی طبی امداد کے ڈسچارج کردیا گیا۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔