مذکورہ مقامی لوگوں کو گنگا میں تیرتے انسانی نعشوں کا صدمہ ہوا ہے‘ علاقے میں وباء پھیلنے کا خدشہ ہے‘اس علاقے کو خوفناک مہلک وباء کویڈ نے بھی نہیں چھوڑاہے۔
نئی دہلی۔بہار کے بکسر میں گنگا کے ساحل پر مشتبہ کویڈ مریضوں کی نعشیں بہہ کر سامنے آنے کے ایک روز بعد منگل کے روز اترپردیش کے ضلع غازی پور میں نامعلوم نعشیں بہہ کر ائی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔
غازی پور ضلع مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے اے این ائی کو بتایاکہ”اس حقیقت کو آشکار کرنے کے لئے یہ کہاں سے ائی ہیں ہمارے عہدیداران موقع پر موجود ہیں۔
اس معاملے میں ایک تحقیقات کی جارہی ہے“۔مذکورہ مقامی لوگوں کو گنگا میں تیرتے انسانی نعشوں کا صدمہ ہوا ہے‘ علاقے میں وباء پھیلنے کا خدشہ ہے‘اس علاقے کو خوفناک مہلک وباء کویڈ نے بھی نہیں چھوڑاہے۔
انہوں نے نعشوں سے بدبو اور تعفن کی شکایت کی ہے اور انتظامیہ کو عدم توجہہ کا مورد الزام ٹہرایاہے۔ ایک مقامی اکھنڈ نے اے این ائی کو بتایاکہ”مذکورہ معاملے کے متعلق ہم نے انتظامیہ کو جانکاری دی ہے‘ مگر ان کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔
اگر حالات اسی طر ح کے رہے تو ہمیں کرونا وائرس کی زد میں آنے کا خدشہ ہے“۔بہار میں نعشوں کے ڈھیر کے بھاؤ نے ملک میں کویڈ بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔
انتظامیہ کا ماننا ہے کہ آخری رسومات کے لئے جن لوگوں کو جگہ نہیں ملی ہے‘ کرونا وائرس کی وجہہ سے مرنے والوں کی نعشوں کو ان کے رشتہ دار نے ایسا بہادیاہے۔
مرکز وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت نے منگل کے روز مذکورہ واقعہ کو ”غیر متوقع‘’قراردیا او راستفسار کیاکہ اس پر فوری توجہہ دینا ہوگا یہ قابل تشویش بات ہے۔