بہار کے سابق وزیر اعلٰی لالو یادو کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں، سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے چارہ گھوٹالہ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

   

پٹنہ: سی بی آئی نے چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے ایک اور عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر لالو پرساد یادو کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی درخواست کو اصل درخواستوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ سی بی آئی نے ڈورانڈا ٹریژری کیس میں لالو یادو کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی آئی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ لالو کو جھارکھنڈ کے ڈورانڈا ٹریژری کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا لالو پرساد یادو کو ڈورانڈا ٹریژری سے متعلق چارہ گھوٹالے میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی اور 60 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ لالو یادو کو چارہ گھوٹالہ میں اہم سازشی کہا گیا تھا۔ اب سب کی سماعت ایک ہی بنچ کے سامنے ہوگی۔ سپریم کورٹ نے چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو کے خلاف سی بی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔