بہار کے موتی ہاری میں مہاویر مارچ کے دوران تشدد

,

   

صورت حال اس وقت خراب ہوگئی جب مذکورہ گروپ ایک دوسرے پر لاٹھیو ں سے حملے شروع کردیا
پٹنہ۔ بہار کے ضلع موتی ہاری کے پیپری گاؤں میں ناگم پنچامی کے موقع پرمہاویر مارچ کے دوران دو گروپوں کے درمیان میں پیش ائے جھڑپ میں کم ازکم چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کی شروعات اس وقت ہوئی جب لوگوں کے ایک گروپ نے گاؤں میں مہاویر مارچ منعقد کیاتھا۔

اونچی آواز میں مذہبی گانوں کے ساتھ وہ لاٹھیوں کا مظاہرہ کررہے تھے جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں نے ان پر مبینہ پتھر اؤ کیا ہے۔

اس کے فوری بعد صورت حال اس وقت خراب ہوگئی جب مذکورہ گروپ ایک دوسرے پر لاٹھیو ں سے حملے شروع کردیا۔چھ کے قریب زخمی افراد کو صدر اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

تاہم موقع پر پولیس موجودتھی جس نے فوری حرکت میں آکر ہجوم کومنتشر کرنے کے لئے ہلکی لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔

اس سے قبل پیر کے باگھا میں روز مہاویر مارچ کے دوران اسی طرح کے واقعہ میں کم ازکم بارہ لوگ زخمی ہوئے ہیں