بہار کے 22 اضلاع میں ڈریگن فروٹ کی کاشت

   

پٹنہ، 26 اگست (یواین آئی) بہار حکومت کے محکمہ زراعت نے مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے لیے ‘ڈریگن فروٹ ڈیولپمنٹ اسکیم’شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے پہلے سال یعنی 2025-26 میں حکومت نے ڈریگن فروٹ کی کاشت پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت فی ہیکٹر ڈریگن فروٹ کی کاشت کی لاگت 6.75 لاکھ روپے ہے ۔ جس پر کل 40 فیصد یعنی 2.70 لاکھ روپے فی ہیکٹر سبسڈی دی جائے گی۔ یہ سبسڈی دو مرحلوں میں دی جائے گی۔ 2025-26 میں ملنے والی سبسڈی کا 60 فیصد، یعنی 1.62 لاکھ اور بقیہ 40 فیصد سبسڈی، یعنی 1.08 لاکھ روپے 2026-27 میں دیے جائیں گے ۔ ریاست کے 22 اضلاع کے کسان اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان 22 اضلاع میں ارریہ، اورنگ آباد، بیگوسرائے ، بھاگلپور، بکسر، دربھنگہ، گیاجی، جموئی، کیمور، کٹیہار، کشن گنج، لکھی سرائے ، مدھے پورہ، مونگیر، مظفر پور، نوادہ، پورنیہ، روہتاس، سمستی پور، سارن، شیخ پورہ اور سیوان شامل ہیں۔