بہار :ہوٹل میں آتشزدگی6 ہلاک،15 زخمی

   

پٹنہ:پٹنہ کی مشہور ’پال ہوٹل‘ میں آج زبردست آگ لگ گئی، جس میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پٹنہ ریلوے جنکشن میں واقع اس ہوٹل میں آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا دستہ پہنچ گیا اور فوری طور پر ریسکیو مہم شروع ہو گئی۔ امدادی کاموں کے دوران ایک خاتون کی جلی ہوئی نعش ہوٹل سے نکالی گئی جبکہ 5 افراد کی موت علاج کے دوران ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈنگ میں موجود تقریباً 3 درجن افراد کو انتہائی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا۔ اس حادثہ میں زخمی تقریباً 15 افراد کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ آگ کی خوفناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً 2 گھنٹے تک پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول رہا۔ آگ صبح 11 بجے لگی اور تھوڑی ہی دیر میں ہوٹل اس کی لپیٹ میںآگئی۔