بہانہ نہیں، جو بھی ذمہ دار ہے اس کی گرفتاری چاہتی ہوں’: بیر بھوم تشدد پر بولیں ممتا بنرجی

   

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بیر بھوم ضلع کے بوگٹوئی گاؤں کا دورہ کیا۔ اس دوران ممتا نے کہا کہ کوئی بہانہ نہیں، میں ذمہ داروں کی گرفتاری چاہتی ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جدید بنگال میں اتنی بربریت ہو سکتی ہے۔ ماں اور بچے مارے گئے۔ بڑی سازش کا الزام لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی بات کہی۔ یہ بھی کہا کہ پولیس قتل کی وجوہات کی تمام زاویوں سے تفتیش کرے گی۔ساتھ ہی ایک اعلیٰ پولیس افسر کو فون کرکے کہا کہ شکایتوں کا جواب دینے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ مجھے کوئی بہانہ نہیں چاہیے۔ میں چاہتی ہوں کہ ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے اور پولیس اہلکاروں کو کوتاہی کی سزا دی جائے۔