بہن سے محبت کی شادی پر نوجوان کا قتل، کریم نگر میں واردات

   

حیدرآباد17 نومبر(یواین آئی ) بہن سے محبت کی شادی پر ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کا قتل کردیا۔یہ واقعہ کریم نگر جمی کنٹہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم شیواراماکرشنا نے شراب نوشی کے بعد سنتوش کا گلا تیز دھار چاقو سے کاٹ دیا۔پولیس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچی جس نے سنتوش کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔ سنتوش، تنہا تھا۔اس کی محبت شیواراماکرشنا کی بہن سے ہوگئی ۔ گذشتہ ماہ دونوں فرارہوگئے ۔ والدین نے پولیس سے شکایت کی۔یہ جوڑا بعد ازاں واپس ہوا اور اس مسئلہ کی یکسوئی کردی گئی تاہم شیوا راماکرشنا نے کل شب اس پر حملہ کرکے قتل کردیا ۔