بہوجن سماج پارٹی کے کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت

   

کاماریڈی ۔ 28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کے بھکنور منڈل سے تعلق رکھنے والے بھوجن سماج پارٹی کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر بھوجن سماج پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ بھوجن سماج پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھکنور منڈل کے کئی کارکنوں نے آج شبیر علی سے ملاقات کی اور کانگریس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے ان کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے نہ صرف عام دن بلکہ بارش میں بھی عوام کو راحت پہنچانے میں حکومت ناکام ہوئی ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف دیہی سطح بلکہ حیدرآباد کی سڑکیں بھی پانی سے متاثر ہورہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیا جارہا ہے عوام کو گھروں سے باہر نکلنے کیلئے کشتی میں سفرکرنے کے حالات ظاہر ہورہے ہیں انہوں نے عوام سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی خواہش کی ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔