بیئرسٹوطویل عرصے کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے

   

لندن۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیئرسٹو نے اپنے زخم کی سنگینی کا انکشاف کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ایک ماہ قبل گولف کھیلتے ہوئے بیئرسٹو کا بائیںپیر ٹوٹ گیا اور ان کا ٹخنہ موڑگیا۔ اس سے کچھ عرصہ قبل انہیں انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔وہ اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں گرگئے تھے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ بیئرسٹو نے انسٹاگرام پر لکھا میرے پیر میں تین جگہ فریکچر ہوا اور میرا ٹخنہ بھی ٹوٹ گیا جس کے لیے آپریشن کی ضرورت تھی۔بیئرسٹو کا زخمی ہونیکے ایک ہفتے بعد آپریشن کیاگیا اور وہ اگلے ایک سال تک نہیں کھیل سکیں گے۔انہوں نے کہا پہلا مقصد دونوں پیروں پرکھڑا ہونا اور یقینی بنانا ہے۔