کہاجارہا ہے کہ یہ ویڈیو سوہاون علاقے کے پیپرا کالا میں ایک پرائمری اسکول کا ہے۔ اب تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
بالیا(یوپی)۔بنیادی تعلیم کے عہدیدار نے جمعرات کے روز کہاکہ مبینہ طور پر ایک ضلع پرائمری اسکول میں بیت الخلاء کی صفائی کرتے ہوئے طلبہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد انہوں نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس ویڈیو میں بچوں کو بیت الخلاء کی صفائی کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے وہیں ایک شخص کو انہیں ڈانٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔وہ شخص انہیں اسبات کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اس کے کہنے کے مطابق صفائی نہیں ہوتی ہے تو بیت الخلاء کومقفل کردیگا۔
بنیادی تعلیم کے افیسر مانی رام سنگھ نے کہاکہ ویڈیو چہارشنبہ کے روز وائرل ہوا ہے۔کہاجارہا ہے کہ یہ ویڈیو سوہاون علاقے کے پیپرا کالا میں ایک پرائمری اسکول کا ہے۔ اب تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
سنگھ نے کہاکہ انہوں نے سواہان بلاک ایجوکیشن افیسر سے ایک رپورٹ مانگی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایک مرتبہ رپورٹ داخل کردئے جانے کے بعد خاطی کے خلاف ضروری کاروائی کی جائے گی۔