بیت اللحم میں کرسمس تقریب، فلسطینی صدر کی شرکت

   

یروشلم : کورونا وائرس کے بعد پہلی کرسمس کے موقع پر بیت اللحم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں فلسطینی صدر بھی شریک ہوئے۔بیت اللحم جو حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش ہے وہاں کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے بیت اللحم میں شرکت کی۔مسیحی برادری کے علاوہ اس تقریب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب ویٹی کن سٹی میں موجود پوپ فرانسس نے کرسمس پر دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دیا ہے۔